November 21, 2018

بکری نے دیا ہاتھی سے مشابہت رکھنے والے بچہ کو جنم

بکری نے دیا ہاتھی سے مشابہت رکھنے والے بچہ کو جنم

بھدرادری کتہ گوڑم 9 نومبر(اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کتہ گوڑم، ایلیندو منڈل کے ایلا پورم میں ایک بکری نے عجیب وغریب بچہ کوجنم دیا۔ چوکیا نامی شخص کی بکری نے آج ایک بچہ کو جنم دیا جو ہاتھی سے مشابہت رکھتا ہے۔ پیدائش کے کچھ دیربعد ہی اس کی موت ہوگئی۔ اس عجیب وغریب بچہ کودیکھنے کیلئے ہجوم جمع ہوگیا تھا۔جانوروں کے ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ اس بچہ نے قبل ازوقت جنم لیا جس کی وجہہ سے وہ مکمل طورپرنہیں بنا تھا۔

Post source : Urduleaks news network