تلنگانہ

حیدرآباد میں ایک اوربچہ پرکتوں کا حملہ

حیدرآباد: شہرمیں کتوں کے حملہ میں کمسن بچہ کی موت کے واقعہ کو ابھی لوگ بھول بھی نہ پائے تھے کہ ایک اوربچے پرکتوں نے حملہ کردیا۔ یہ واقعہ چیتنئہ پوری میں پیش آیا۔ رشی نامی کم عمربچہ گھرکے سامنے کھیل رہا تھا کہ اچانک کتوں نے اس پرحملہ کردیا جس کے نتیجہ میں لڑکا زخمی ہوگیا۔ لڑکے کی چیخ وپکارسن کراس کے گھروالے وہاں پہنچے اورانھوں نے کتوں کو بھگا دیا۔ لڑکے کو زخمی حالت میں علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button