انٹر نیشنل

سعودی عرب – گزشتہ سال بیرون ملک سے 27 ملین سیاحوں کی آمد

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب کے ملکی سیاحت پر بھر پور توجہ کے اچھے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ گزشتہ سال بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے سیاحوں کی تعداد 27 ملین تھی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں نے 100 بلین ریال سے زیادہ خرچ کیا ہے۔

 

ریاض میں انویسٹمنٹ فنڈ فارم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سیاحت کے حوالے سے سعودی عرب مشرق وسطی میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے اس شعبے میں کام کرنے کے لیے نوجوانوں کو راغب کرتے ہوئے تربیتی پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔ سیاحت شعبے میں کام کرنے کے لیے ایک لاکھ نوجوانوں کی سالانہ تربیت کی جارہی ہے جبکہ 15 ہزار نوجوانوں کو دنیا کے بہترین انسٹی ٹیوٹ میں تربیت حاصل کرنے روانہ کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ سیاحت کے شعبے سے وابستہ نوجوانوں کی ماہانہ تنخواہ بہتر کرتے ہوئے 4 ہزار ریال ماہانہ سے 6 ہزار ریال ماہانہ کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سیاحتی فنڈ کے ذریعہ 50 سے زیادہ سیاحتی منصوبوں کی فنڈنگ کی گئی جس کی مجموعی مالیت 35 بلین ریال ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button