انٹر نیشنل

سعودی عرب کی جامعات 2023 کی حالیہ عالمی رینکنگ میں سرفہرست

ریاض ۔ کے این واصف
مملکت سعودی عرب اب تعلیم کے میدان میں بھی عالمی میعار کی درسگاہوں کی برابری کرنے لگا ہے۔ ایک سروے کے مطابق سعودی عرب کی 21 جامعات نے 2023 کی حالیہ عالمی رنیکنگ کی فہرست میں جگہ بنانے کےلیے نمایاں اسکورز حاصل کیے ہیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ کامیابی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2004 کے بعد سے ہر سال شائع کی جارہی ہے۔ کارکردگی جانچنے کے 13 اشاریے ہیں جو چار شعبوں میں کسی تعلیمی ادارے کو پرکھتے ہیں ان میں تعلیم، تحقیق، علم کی منتقلی اور بین الاقوامی توقعات شامل ہیں۔مملکت کی چھ یونیورسٹیاں 2023 کی حالیہ فہرست میں پہلی مرتبہ شامل ہوئی ہیں۔ ان میں سات نے اپنی رینکنگ بہتر بنائی جبکہ چھ نے اپنی سابقہ رینکنگ برقرار رکھی ہے۔
سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی اب دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں 101 ویں نمبر پر ہے جو پچھلے سال رینکنگ میں 190 پر تھی۔
کنگ فہد یونیورسٹی آف پٹرولیم، کنگ سعود یونیورسٹی الفیصل یونیورسٹی یونیورسٹی آف حائل، امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی،جازان یونیورسٹی، کنگ سعود بن عبدالعزیز یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز، المجمعہ یونیورسٹی، امیر سطام بن عبدالعزیز یونیورسٹی اور طائف یونیورسٹی بھی فہرست میں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں سعودی عرب کی الجوف یونیورسٹی نے بھی ٹائمز کی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2023 میں جگہ حاصل کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد الشایع نے کہا ہے کہ’ یہ کامیابی اعلی قیادت کی جانب سے مملکت میں شعبہ تعلیم کی لامحدود سرپرستی کا نتیجہ ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button