نیشنل

دہلی میں دو بہنیں فائرنگ میں ہلاک _ بھائی نے لیا تھا 15 ہزار روپے قرض ، رقم کی واپسی کے مسئلہ پر ہوئی گڑ بڑ : ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ 18 جون ( اردولیکس ڈیسک) قومی دارالحکومت دہلی کے آر کے پورم پولیس اسٹیشن علاقہ میں ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ نامعلوم نے اتوار کی صبح 4.30 بجے امبیڈکر بستی میں دو بہنوں کو گولی مار دی۔ دونوں زخمی بہنوں کو دہلی کے ایس جے ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں علاج کے دوران دونوں بہنوں کی موت ہوگئی۔

 

گولی کی آواز سن کر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ فائرنگ کی اطلاع کسی نے پولیس کو دی تو فوری طور پر پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ دونوں متوفی بہنوں کے نام پنکی اور جیوتی ہیں۔ پنکی کی عمر 30 سال اور جیوتی کی عمر 29 سال بتائی جاتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں بہنوں کو رقمی لین دین کے تنازعہ پر قتل کیا گیا ۔

 

بتایا جا رہا ہے کہ جیوتی اور پنکی کے بھائی نے بعض افراد سے 15 ہزار روپے قرض لیے تھے۔ قرض دینے والے چند افراد اتوار کی صبح کے وقت یہ رقم لینے آئے تھے۔ جیوتی اور پنکی کی بھابھی نے بتایا کہ قرض دینے والے نے کئی بار گھر کے دروازے کو دھکا دیا، لیکن کسی نے دروازہ نہیں کھولا۔ اس کے بعد صبح ساڑھے چار بجے بدمعاش دوبارہ آئے۔ پھر دروازے پر دستک ہوئی۔ اس بار گھر کے افراد نے دروازہ کھولا۔ جس کے فوری بعد انہوں نے گڑ بڑ شروع کردی اور گولیاں چلائیں۔

 

جنوبی مغربی دہلی کے ڈی سی پی منوج سی نے بتایا کہ اتوار کو نامعلوم حملہ آوروں نے آر کے پورم پولیس اسٹیشن علاقے کے امبیڈکر بستی  میں دو خواتین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نعشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق گولی چلانے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ حالانکہ ڈی سی پی نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

 

لواحقین کے مطابق قرض دینے والے دو افراد ان کے بھائی کو گولی مارنے ہی والے تھے کہ دونوں بہنیں اس کے سامنے آگئیں۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے انہیں نشانہ بناتے ہوئے گولیاں چلائیں۔ گولی لگتے ہی دونوں بہنیں زمین پر گر گئیں۔ انھیں قریبی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا، علاج کے دوران اس کی موت

 

دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال نے دوہرے  قتل واقعہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ خدا دونوں مرنے والوں کی روحوں کو سکون دے۔ کیجریوال نے دہلی کے سیکورٹی انتظامات پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button