تلنگانہ

کانگریس کو ووٹ دینے خواتین سے محترمہ شیراز خان کی اپیل

محترمہ شیراز خان سینئر قائد و تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی سابق نائب صدرنشین نے تلنگانہ عوام کے لئے 6ضمانتی اسکیمات کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوۓ اسے عوام کے لئے بڑا تحفہ قرار دیا ـ

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 30- نومبر کو منعقد ہونے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے تمام امیدواروں کو شاندار کامیابی سےہمکنار کریں انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ہونے والی کانگریس کی تاریخی و ریکارڈ کامیا بی سے بی آر ایس کافی خوفزہ ہو چکی ہے

 

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد اور تمام اضلاع میں عوام میں کانگریس کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہو چکا ھے ہر گھر’ دفتر ‘ بازار و ہر مقام پر کانگریس کی کامیابی کی صدائیں گونج رہی ہیں شیراز خان نے بتایا کہ کانگریس کے اقتدار پر آنے کے بعد 6 ضمانتی اسکیمات کے تحت خواتین کو مہا لکشمی اسکیم کے تحت ہر ماہ 2500 مالی مدد دی جاۓ گی اور خواتین کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت کے علاوہ پکوان گیس سلنڈر صرف 500 روپے میں دیا جاۓ گا

 

جوکہ اب 1200 روپے میں عوام کو سربراہ کیا جارہا ھے اس کے علاوہ یوواوکاسم اسکیم کے تحت نوجوانوں کو تعلیم کے لئے ودیا بھروسہ کارڈ کے تحت 5 لاکھ روپے کی مدد کی جاۓ گی اور تلنگانہ کے ہر منڈل میں ایک سرکاری تلنگانہ انٹرنیشنل اسکول قائم کیا جاۓ گا”چئیوتا ” اسکیم کے تحت عمر رسیدہ مردو خواتین کو ماہانہ 4000ہزار روپے کی مالی مدد کی جاۓ گی – اور عوام کو علاج کے لئے راجیو آرو گیہ اسکیم کے ذریعہ 10لاکھ کا انشورنس کرایا جاۓ گا ” رعیتوبھروسہ ” اسکیم کےتحت کسانوں اور ٹیننٹ کسانوں کو سالانہ 15 ہزارروپے کی مدد دی جاۓ گی فارم لیبرس کو سالانہ12 ہزار روپے اور دھان کی فصل پر 500 روپے بونس دیا جاۓ گا ” اندرماں انڈلو” اسکیم کے تحت عوام کو ذاتی مکان بنانے کی غرض سے 5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے تلنگانہ کے جہد کاروں کو فی کس 250 مربع گز زمین دی جاۓ گی

 

علاوہ ازیں ” گروہا جیوتی ” اسکیم کے تحت ہرگھر کو 200 یونٹس برقی مفت سر براہ کی جاۓ گی انہوں نے کہاکہ خواتین کو سماج میں مستحقہ اور باوقار مقام کانگریس پارٹی کے اقتدار میں آنے سے ہی ممکن ہے انہوں نے خواتین سے بھی اپیل کی کہ وہ کانگریس کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button