جنرل نیوز

کھمم میں تربیتی کیمپ برائے عازمین عمرہ کا انعقاد

طواف ٹورز اینڈ ٹریولز حج اینڈ عمرہ سرویز کھمم کی جانب رمضان المبارک کا پہلا عمرہ گروپ 23 مارچ کو حیدرآباد کے شمشاباد انٹرنیشنل ایرپورٹ سے جدہ کے لئے روانہ ہوگا آج طواف ٹورز اینڈ ٹریولز کھمم کے آفس میں عازمین عمرہ کے لئے تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا جس کی صدارت طواف ٹورز اینڈ ٹریولز کے بانی و ذمدار حافظ محمد جواد احمد نے کی مہمان خصوصی مفتی احمد صاحب اشاعتی نے عازمین عمرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو اعتدال والا راستہ پسند ہے عازمین عمرہ یقینا خوش نصیب ہیں اللہ کے گھر کی زیارت کے لئے جارہے ہے ھر ایمان والے کی یہ تمنا ہوتی ہے کے زندگی میں ایک مرتبہ حرمین شریفین اور مدینہ منورہ کی زیارت کریں مفتی صاحب نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں عمرہ کرنا بڑی سعادت مندی کی بات ہے حدیث میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو رمضان المبارک میں عمرہ کریں گویا کہ اس نے میرے ساتھ عمرہ کیا اور اللہ تعالی رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کا ثواب حج کرنے کے برابر دیتے ہے عازمین عمرہ اپنے اوقات کی حفاظت کرتے ہوئے اطمینان کے ساتھ ارکان عمرہ ادا کریں اپنا زیادہ وقت عازمین عمرہ تلاوت قرآن مجید اور کثرت سے درود شریف کا ورد کرنے میں گزارے اس موقع پر طواف ٹورز اینڈ ٹریولز کھمم کے ذمدار حافظ محمد جواد احمد نے تمام عازمین عمرہ کو لگیج بیاگ اور احرام تقسیم کیا مفتی احمد صاحب اشاعتی کے دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button