انٹر نیشنل

بنگلہ دیش آکسیجن پلانٹ میں دھماکہ 6 ہلاک متعدد زخمی

نئی دہلی: بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کے قریب کیشو پور میں آکسیجن پلانٹ میں دھماکہ ہوا‌جس کے نتیجے میں 6 ہلاک اور 30 ​​سے ​​زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی وجہ سے پلانٹ کے اطراف و اکناف کے علاقے میں کثیف دھویں کے بادل چھا گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ادھر مقامی لوگوں نے انکشاف کیا کہ دھماکے سے آکسیجن پلانٹ کے قریب کی عمارتیں متاثر ہوئیں۔ دھماکے کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button