December 13, 2018

تمل ناڈو میں سمندری طوفان سے 23 افراد ہلاک

تمل ناڈو میں سمندری طوفان سے 23 افراد ہلاک
Photo Credit To imagine

تمل ناڈو 16 نومبر (اردولیکس) خطرناک سمندری طوفان گجا کے شدت اختیارکرلینے کے نتیجہ میں 23 افراد کی موت ہوگئی۔ یہ سمندری طوفان آج صبح تمل ناڈو کے ناگاپٹنم اوردیگراضلاع پارکرتے ہوئے خطرناک شکل اختیار کرگیا۔ متعلقہ چیف منسٹرپلانی سوامی نے طوفان میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کو فی کس 10 لاکھ روپئے کی مالی امداد کااعلان کیا ہے۔ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پربچاوراحت کاری کا کام جاری ہے۔

Post source : Urduleaks news network