جرائم و حادثات

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر گرل فرینڈ کو تحفہ دینے کے لئے ایک طالب علم ، بکری چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا

چنئی _ 14 فروری ( اردولیکس) تامل ناڈو میں  کالج کے ایک  طالب علم نے اپنی گرل فرینڈ کو  14 فروری کے دن  یوم عاشقان کے موقع پر قیمتی تحفہ دینے کے لئے بکری چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

یہ عجیب وغریب واقعہ تامل ناڈو کے ویلاپورم ضلع کے کپم گاوں میں پیش آیا۔20 سالہ اروند کمار جو کالج کا طالب علم بتایا گیا اس نے اپنی گرل فرینڈ کو گفٹ دینے کے لئے بکری چوری کرنے کا منصوبہ بنایا اور اپنے دوست 20 سالہ موہن کے ساتھ بکریوں کے مندے سے ایک بکری چرا کر موٹر سائیکل پر فرار ہو رہے تھے کہ چراوہے نے ان دونوں کو بکری چوری کرتے دیکھ کر چینخ وپکار شروع کردی۔جس پر  راہگیروں نے فوراً بکری چوری کرنے والے   اروند کمار  اور اس کے دوست   موہن کو پکڑ لیا۔ اور انھیں کنڈاچی پورم پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا

 

۔ پولیس نے نوجوان سے پوچھ گچھ کی۔ اس موقع پر اروند نے پولیس کو بتایا کہ بکری اس لیے چرانے کی کوشش کی  کیونکہ اس کے پاس اپنی گرل فرینڈ کے لیے تحفہ خریدنے اور ویلنٹائن ڈے منانے کے لیے پیسے نہیں تھے۔
اس کے بعد پولس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل کو ضبط کر لیا۔ نیز، پولس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا ان کا تعلق کنڈاچی پورم کے علاقوں میں بکری چوری سے ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button