December 13, 2018

آر ایل سی کریم نگر کا تلنگانہ مینارٹی اسکول کریم نگر برائے طلبہ 3 کا اچانک دورہ

آر ایل سی کریم نگر کا تلنگانہ مینارٹی اسکول کریم نگر برائے طلبہ 3 کا اچانک دورہ

  پداپلی:16نومبر(اردو لیکس)میناریٹی ریسڈینشل اسکولس کے ریجنل لیول کوآرڈینیٹر (آر ایل سی )کریم نگر اوماپتی راجو نے مگدم پور میں واقع مینارٹی اسکول کا اچانک دورہ کیا،تفصیلات کے مطابق صبح کی ساعتوں میں آر ایل سی اسکول پہنچ کر پرنسپل آفس میں موجود تمام رجشٹرس کو دیکھ کر کلاسس کا رخ کیا جہاں انہوں نےپنجم ،ششم و ہشتم طلبہ کے اخلاق،یونیفارم،رہن سہن اور تعلیمی معیارکا جایزہ لیا،اور طلبہ سے ہر سبجکٹس سے متعلق سوالات کئے اور طلبہ کے کاپیوں کا از خود مشاہدہ کیا،آرایل سی طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ ہر طالب علم محنت و جستجو کے ساتھ پڑھیں اور اپنےاندرذمہ داری کا احساس پیدا کریں اور طلبہ کو تاکیدکی کہ وہ خاص طور پر اپنی پڑھائی و اخلاق کی طرف اپنی توجہ مرکوز رکھیں، طلبہ کےظہرانہ کے بعد آپ نے ٹیچرس کے ساتھ میٹنگ کی جس میں آپ نے طلبہ کے اخلاق و پڑھائی کی طرف خصوصی توجہ کرنے کو کہاہے۔اس وقت اسکول میں پرنسپل ناگابھشنم،سینئر اسشٹنٹ/ڈپٹی وارڈن محمد استقام الدین،ڈی ای او محمد زین الدین کے علاوہ ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اشٹاف موجود تھے۔

Post source : urduleaks news network