تلنگانہ

تلنگانہ کے سی ایل پی لیڈر ملوبھٹی وکرامارک کی طبیعت خراب _پد یاترا کو عارضی طورپر ملتوی کردیا

حیدرآباد _ 21 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے  سی ایل پی لیڈر ملوبھٹی وکرامارک اپنی  پدیاترا کوعارضی طورپر ملتوی کردیا ہے کیونکہ وہ بیمار پڑگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بھٹی کو شدید بخار آگیا ہے جس کے بعد ڈاکٹر نے ان کا معائنہ کیا اور ان کو اس یاترا کوروکنے کا مشورہ دیا جس کے بعد کانگریس لیڈر نے اس یاترا کو عارضی طورپر ملتوی کردیا۔انہوں نے اس یاتر ا میں وقفہ دینے کا فیصلہ کیا

 

تلنگانہ میں حکمران جماعت بی آرایس کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے، عوامی مسائل سے واقفیت اور کانگریس کو نچلی سطح سے مستحکم کرنے کیلئے  ایل پی لیڈر ملوبھٹی وکرامارک  اپنی یاترا کے 97ویں دن وہ چلچلاتی دھوپ کے باوجود خرابی صحت کے سبب صرف ساڑھے چھ کلو میٹر کا فاصلہ ہی طئے کرپائے۔

 

انہوں نے جگہ جگہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کی بغور سماعت کی۔بتایاجاتا ہے کہ اس یاترا کے دوران مسلسل چلنے سے ان کے جسم کے پانی میں کمی ہوگئی اور ان کی شوگر کی سطح بھی گرگئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button