
حیدرآباد۔17 نومبر ( اردو لیکس ) اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے اپنے کھاتے داروں کو 30 نومبر تک موبائل فون نمبر کو اکاونٹ سے مربوط کرنے کی ہدایت دی ہے ورنہ یکم دسمبر 2018 سے موبائل فون نمبر مربوط نہ کرنے والے کھاتہ داروں کو آن لائن سروس روک دی جائے گی ۔ایس بی آئی نے کھاتہ داروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 30 نومبر تک متعلقہ بینک سے رجوع ہوتے ہوئے موبائل فون نمبر اکاونٹ سے مربوط کروایں یا اے ٹی ایم کے ذریعے موبائل نمبر درج کروائیں ۔