جرائم و حادثات

کردار پر شک کرتے ہوئے ظالم شوہر نے بیوی کو کنال میں دھکیل کر قتل کردیا _ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں دل دہلا دینے والا واقعہ

جگتیال _ 5 جولائی ( اردولیکس) ایک ظالم شوہر نے شادی کے 10 ماہ بعد ہی بیوی کے کردار پر شک کرتے ہوئے اسے کنال میں دھکیل  کر قتل کردیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جگتیال ضلع کے کورٹلہ ٹاون کے گنگم پیٹ سے تعلق رکھنے والا عبدالضمیر کی شادی 10 ماہ قبل جگتیال کے محلہ  رحمت پورہ کی رہنے والی 21 سالہ ساجدہ بیگم سے ہوئی تھی

 

کورٹلہ پولیس کے مطابق ضمیر  اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا اس کو شبہ بھی تھا ساجدہ فون پر دوسروں سے بات کرتی ہے اسی شک میں اس نے ساجدہ کو کورٹلہ کے قریب کتھلاپور علاقے کے ایک کنال میں لے گیا اور اسے پانی  دھکیل کر قتل کردیا۔

 

اور وہاں سے واپس آگیا۔ ساجدہ کی ماں عرفانہ بیگم نے بیٹی کے سیل فون پر کئی مرتبہ کال کیا لیکن اس فون بند بتا رہا تھا جس پر اس نے داماد سے ربط پیدا کیا ۔اس نے بھی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔جس پر عرفانہ بیگم نے پولیس میں بیٹی کے گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔جس پر پولیس نے شک کی بنیاد پر شوہر ضمیر کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی۔

 

جس پر ضمیر نے سارا واقعہ پولیس کے سامنے بیان کیا۔پولیس نے ضمیر کو کنال کے پاس لے جاکر ساجدہ بیگم کی نعش نکال لی اور ضمیر کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button