نیشنل

تلنگانہ کی تشکیل کے طریقہ کار پر وزیراعظم مودی نے پھر ایک مرتبہ جتائی ناراضگی _ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ 18 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) وزیراعظم نریندر مودی نے آج پھر ایک مرتبہ تلنگانہ کو نامناسب انداز میں  تشکیل دینے کا الزام لگایا ہے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ اس پرانی  پارلیمنٹ میں کچھ کڑوی یادیں بھی وابستہ ہیں تلنگانہ کی تشکیل کے بعد منقسم آندھراپردیش اور نئی ریاست تلنگانہ دونوں نے بھی جشن نہیں منایا۔

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو پرانی پارلیمنٹ میں   نئی ریاستوں کی تشکیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے ریاست کے حق کو چھیننے کی بہت کوششیں کی گئیں، بہت خون بہایا گیا، اور تلنگانہ بننے کے بعد نہ تو تلنگانہ نے جشن منایا اور نہ ہی آندھرا پردیش نے جشن منایا، نفرت  کے بیج بوئے گئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button