تلنگانہ

تلنگانہ میں بعض آئی اے ایس اور آئی پی ایس حکام کے تبادلے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ بھی تبدیل

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں 6 آئی اے ایس اور ایک آئی پی ایس عہدیدار کا تبادلہ کردیا گیا۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے اس سلسلے میں احکامات جاری کئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کمشنر کے طور پر جوتی بدھا پرکاش کو مقرر کیا گیا ہے۔

 

ایکسائز کمشنر کے طور پر ای شریدھر کو مقرر کیا گیا ہے، انہیں ٹی ایس ائی ائی سی کے ایم ڈی کی زائد ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ ضلع رنگا ریڈی کلکٹر کے طور پر گوتم کو مقرر کیا گیا ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سکریٹری کے طور پر جوتی اوجا کو مقرر کیا گیا ہے

 

سوشل ویلفیئر محکمہ ڈائریکٹر کے طور پر ای وی نرسمہا ریڈی کا تقررعمل میں آیا ہے۔ سیول سپلائیز کمشنر کے طور پر ڈی ایس چوہان کو مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد

 

بڑے پیمانے پر آئی ائی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button