نیشنل

ملک کی زیادہ تر مندریں بدھ مٹھ توڑ کر بنائی گئیں۔ سوامی پرساد موریہ کا سنسنی خیز دعویٰ: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: وارانسی میں واقع گیانواپی مسجد کا سائنسی سروے کرعائے جانے کے مطالبات کے درمیان سماج وادی پارٹی کے قائد سوامی پرساد موریہ نے کہا ہے کہ اگر سروے ہو رہا ہے تو صرف گیان واپی کا ہی کیوں ملک کے تمام ہندو مندروں کی بھی جانچ ہونی چاہیے۔

 

 

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں زیادہ تر ہندو مندر بدھ مٹھوں (خانقاہوں) کو منہدم کر بنائے گئے تھے۔ سوامی پرساد موریہ نے بدری ناتھ دھام کے تعلق سے بھی ایسا ہی دعویٰ کیا ہے۔ ایک ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ اگر گڑھے ہوئے مردے اکھاڑنے کی کوشش کی گئی تو بات بہت دور تک جائے گی

 

 

 

اور ہم یہ نہیں چاہتے کیوں کہ بھائی چارہ برقرار رکھنے اورآپسی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے 15 اگست 1947 تک جو صورت حال تھی اس پر ہی غور کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button