جنرل نیوز

تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کی جانب سے یوم اساتذہ کے موقع پر استاد جناب سرور شاہ بیابانی صاحب کی گلپوشی

 

5ستمبر 2023 (محمد استقام الدین)

تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کی جانب سے یوم اساتذہ کے موقع پر ملک کے تمام اساتذہ کو بالخصوص ریاست تلنگانہ کے اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے. اس موقع پر خاص کر جناب سرور شاہ بیابانی صاحب نے تمام اساتذہ کو مبارک بادی پیش کی ہے اور کہا کہ اس انبیاء والے پیشہ کے ساتھ انصافی کا معاملہ کیا جائے پوری لگن جستجو اور محنتوں کے ساتھ نسل کو پروان چڑھائے.

 

حافظ سید مطھرالدین صدر اسوسی ایشن نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ 2017 ٹی آر ٹی کے535 جائیدادوں کو ڈی ریزرو کرتے ہوئے ان تمام جائیدادوں کو اوپن کرتے ہوئے بھرتی کرے۔ حافظ عبدالمجید اشتیاق جنرل سیکرٹری نے کہا کہ وہ آنے والے ڈی. ایس. سی میں جائیدادیں بہت کم بتائی جارہی ہے جس سے امیدوار مایوسی کا شکار ہورہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ جناب کے. سی. آر صاحب نے ایوان اسمبلی میں 13000 جائیدادوں کو بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن حالیہ اعلامیہ میں صرف 5000 جائیدادوں پر ہی ڈی. ایس. سی کا نوٹیفکیشن کو بتایا گیا ہے جو سراسر امیدواروں کے ساتھ نا انصافی ہے تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن حکومت تلنگانہ سے جو حالیہ اسمبلی میں 13000 جائیدادوں کا اعلان کیا ہے اسی پر نوٹیفکیشن کو جاری کیا جائے اور ڈی. ایس. سی کے عمل آوری تک ودیا والینٹرس کو دوبارہ بحال کرتے ہوئے طلباء کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کریں

 

۔اور وزیر اعلیٰ صاحب نے تلنگانہ بننے کے بعد 3 اسمبلیوں میں اسپیشل اردو ڈی. ایس. سی رکھنے کا اعلان کیا لیکن وہ ابھی تک پورا نہیں ہوا ہے ہم وزیر اعلیٰ کے. سی. آر صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کے وہ اسپیشل اردو ڈی. ایس. سی کو فوری منعقد کرے۔

اس موقع پر حافظ محمد یاسین، سید معین الدین، حافظ محمد ذیشان وغیرہ موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button