جرائم و حادثات

مہاراشٹرا:کار فلائی اوور سے ریلوے ٹریک پر گرپڑی۔ پانچ افراد کرشماتی طور بچ گئے

نئی دہلی: مہاراشٹر میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ فلائی اوورسے تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نیچے ریلوے ٹریک پر جاگری۔ اس واقعہ میں کار میں سوار پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اتوار کی صبح 7.30 بجے مہاراشٹرا کے ناگپور شہر میں پیش آیا۔ کار کو ریلوے ٹریک پر گرتے دیکھ کر مقامی لوگوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے زخمیوں کوعلاج کے لیے ناگپور کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا وہ فی الحال زیر علاج ہیں۔

 

 

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بوٹی بوری پولیس اسٹیشن کے حکام نے بتایا کہ جب پانچ لوگ سرخ رنگ کی کار میں سفر کر رہے تھے، ناگپور کے بورکھیڈی فلائی اوور سے کار الٹ گئی اور فلائی اوور کے نیچے ریلوے ٹریک پر گر گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹرین ٹریک پر نہ آنے کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button