تلنگانہ

نظام آباد ضلع میں محکمہ آبپاشی کے انجینئر کی خودکشی

نظام آباد _ تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے  آرمور میں محکمہ آبپاشی کے ڈی ای ای وینکٹ رامنا راؤ نے خودکشی کرلی۔ جمعہ کی صبح اس کی نعش گوداوری ندی میں ملی اور مقامی لوگوں نے اسے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔جس  سے یہ  معاملہ سامنے آیا۔ قبل ازیں متوفی خاندان کے افراد نے نوی پیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ وہ نوی پیٹ منڈل کے پوتھنگل سے وینکٹ رامنا راو لاپتہ ہیں ۔ وہ بائک پر گھر سے گئے تھے اور  بائک کو گوداوری کے پاس  چھوڑ دیا، پولیس نے انھیں کافی تلاش کیا تھا لیکن  آج ان  کی نعش ندی  سے ملنے کے بعد اسے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل لے جایا گیا۔ ان کی موت کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button