تلنگانہ

حیدرآباد میں آج بھی شدید بارش _ سڑکیں تالاب میں تبدیل _ تلنگانہ میں اگلے تین دنوں تک بھاری بارش

حیدرآباد _ 27 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے کئی علاقوں میں آج مسلسل دوسرے روز بھی تیز بارش کی وجہ سے عوام بالخصوص ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کوٹھی، بیگم بازار، عثمان گنج ،افضل گنج  معظم جاہی ،سلطان بازار، عابڈ، ٹروپ بازار، نامپلی، بشیر باغ،  نارائن گڑہ، حیدر گوڈا، حمایت نگر، مہدی پٹنم، ، نامپلی، سکندرآباد، بوئینا پلی، مریڈ پلی، تروملگیری، بیگم پیٹ،  دوسرے علاقوں میں شدید بارش ہوئی ۔جس کی وجہ سے سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئی اور دکانوں میں پانی داخل ہوگیا اور معظم جاہی مارکیٹ کے قریب درخت گر گیا ۔مسلسل بارش کے باعث  پانی سڑکوں پر آنے سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی علاقوں میں کئی کلومیٹر تک ٹریفک روک دی گئی۔

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات  نے خبردار کیا ہے کہ تلنگانہ میں اگلے 3 دنوں تک گرج چمک کے ساتھ بھاری، ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button