December 13, 2018

کریم نگر میناریٹی اسکول میں تمثیلی پولنگ کا انعقاد

کریم نگر میناریٹی اسکول میں تمثیلی پولنگ کا انعقاد
Photo Credit To Urduleaks

پداپلی6 ڈسمبر(اردولیکس) تلنگانہ مینارٹیس حیدرآباد ہیڈ آفس کے حکم نامہ کے مطابق مینارٹی اسکول کریم نگر برائے طلبہ 3مغدوم پور میں یوم آئین وزلنس آفسرس کی موجودگی میں منایا گیا،تفصیلات کے مطابق اسکول میں دو پارٹیس بنام ریتو راجیم نشان کاپی اور پراجا راجیم نشان قلم کا انتخاب کیا گیاطلبہ نے دونوں پارٹیوں سے یوم آئین پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے الیکشن آفسرس اور ایم ایل اے کا رول ادا کیا اور ماک پولنگ کوصوبہ میں ہونے والے الیکشن کی طرح انجام دیا،صبح کی ساعتوں میں ماک پولنگ کا اہتمام کیا گیا بعد ازاں طلبہ کے ظہرانے کے بعد ووٹوں کی گنتی کرکر کامیاب پارٹی ریتو راجیم کا اعلان کیا گیا،اس موقعہ پر وزلنس ٹیم لیڈر نسیم احمد طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماک پولنگ طلبہ میں شعور بیداری اور پولنگ ششٹم کو پراکٹکل انداز میں بتانے کے لئے رکھا گیا ہے تاکہ یہ مستقبل میں کام آئےاور طلبہ کو اسکول وقت پر پہونچنے کی تاکید کی اس موقعہ پر وزلنس آفسر شوکت، صدر مدرس ناگابھوشنم،اسکول سینئراسشٹنٹ/ڈپٹی وارڈن محمد استقام الدین کے علاوہ ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اشٹاف موجود تھے اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔

Post source : Urduleaks news network