December 13, 2018

پولنگ مراکز کے پاس سیلفی پرپابندی

پولنگ مراکز کے پاس سیلفی پرپابندی
Photo Credit To imagine

حیدرآباد 6 ڈسمبر (اردولیکس) تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کرلئے گئے ہیں۔ چیف الکٹورل آفیسررجت کمار کے مطابق پولنگ مراکزمیں سیل فون لے جانے پرپابندی ہے۔ رائے دہی مراکز کے پاس سیلفی لینے پرامتناع عائد ہے اورپولنگ سنٹرس میں سیل فون نہیں لے جائے جاسکتے۔ بعض حلقوں میں خواتین کیلئے خصوصی پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
اسی طرح شناختی کارڈ نہ رکھنے والے رائے دہندے حکومت کی جانب سے جاری کردہ کوئی بھی 12 شناختی کارڈس میں سے ایک دکھاتے ہوئے حق رائے دہی سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ ان شناختی کارڈس میں پاس پورٹ، ڈرائیونگ لائیسنس، بینک پاس بک، پوسٹ آفس سیونگس بک، پیان کارڈ اور اسمارٹ کارڈ بھی شامل ہیں۔

Post source : Urduleaks news network