نیشنل

بالی ووڈ اداکار کمال راشد خان گرفتار

ممبئی _ 30 اگست ( اردولیکس) بالی ووڈ اداکار کمال راشد خان کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ 2020 میں ایک متنازعہ ٹویٹ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کیس کے سلسلے میں کمال راشد خان  کو ممبئی کی  ملاڈ پولیس نے ممبئی کے ایرپورٹ سے حراست میں لے لیا ۔ ممبئی پولیس نے بتایا کہ کمال خان کو آج بوریولی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ فلمی تجزیہ نگار ہونے کا دعویٰ کرنے والے راشد خان ہمیشہ بالی ووڈ کے مشہور ہیروز جیسے سلمان خان، اجے دیوگن، عامر خان، شاہ رخ خان پر تنقید کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button