نیشنل

کیرالہ واقعہ:بلی چڑھانے کے بعد شوہربیوی نے کھایا انسانی گوشت

نئی دہلی: کیرالا کے ایرناکولم ضلع میں دولت مند بننے کی لالچ میں دو خواتین کی بلی چڑھادینے کے معاملہ میں شوہربیوی سمیت تین ملزمین کو گرفتارکرلیا ہے۔ اس واقعہ کی تحقیقات کے دوران پولیس نے شبہ ظاہرکیا ہے کہ انھوں نے مردہ جسموں کا گوشت بھی کھایا تھا۔ کوچی کے پولیس کمشنر نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملزمین نے غالباً مقتول خواتین کا گوشت بھی کھایا تھا۔ خیال رہے کہ پولیس نے اس معاملہ میں ایک مساج تھیرپسٹ بھگونت سنگھ، اس کی بیوی لیلا اور ایجنٹ محمد شفیع کو گرفتار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس واردات کو توہم پرستی اور کالے جادو کے تحت انجام دیا گیا۔ ملزمین کو یقین تھا کہ انسانی بلی دینے کے بعد ان کا گھر دولت سے بھر جائے گا اور ان کی شہرت میں اضافہ ہوگا۔ میڈیا رپورٹس میں پولیس ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ بھگونت سنگھ اور اس کی بیوی نے پوچھ گچھ کے دوران یہ اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے انسانی گوشت کھایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button