تلنگانہ

حیدرآباد۔ دعوت افطار میں سیل فونس اور رقم کی چوری۔ جیب کترا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ مارپیٹ کے بعد پولیس کے حوالے ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد۔ شہر حیدرآباد میں دعوت افطار لوگوں کے سیل فونس اور نقد رقم کی چوری کرنے والے ایک نوجوان کو پکڑ کر پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق کل ٹمریز ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر فہیم قریشی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اظہر الدین سابق رکن پارلیمنٹ کے علاوہ رنجیت ریڈی، انیل یادو، دانم ناگیندر اور دیگر کانگریس کے کارکنوں اور قائدین نے شرکت کی تھی۔ اس دوران بعض افراد نے ایک جیب کترے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اسے مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

 

مقامی افراد نے بتایا کہ اس جیب کترے نے وی آئی پیز کو نشانہ بنایا اور ان کی جیبوں سے نقد رقم کے علاوہ سل فونس کا سرقہ کر رہا تھا۔ شہر میں ان دنوں شادی بیاہ کی تقاریب ہو یا پھر کسی کی میت جیب قطرے وہاں پہنچ کر اپنے ہاتھ کی صفائی دکھا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button