تلنگانہ

تلنگانہ کے کتہ گوڑم ضلع میں راہول گاندھی کے روڈ شو میں انسانی سروں کا سمندر

بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے منگور میں راہول گاندھی کا روڈ شو۔۔۔ راہول گاندھی کے روڈ شو میں عوامی سروں کا سیلاب۔۔ چیف منسٹر کے سی آر تلنگانہ کو لوٹ رہے ہیں تلنگانہ ریاست کو چیف منسٹر نے قرض کے دلدل میں ڈھکیل دیا بی آر ایس کی حکومت مکمل بدعنوانی میں ملوث ہے میرا رشتہ تلنگانہ سے سیاسی رشتہ نہیں ہے بلک تلنگانہ سے میرا خونی رشتہ ہے۔۔۔

 

ان خیالات کا اظہار منگور میں منعقدہ روڈ شو سے راہول گاندھی نے کیا آج بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے پنپاک اسمبلی حلقہ کے منگور میں کانگریس پارٹی کی جانب سے روڈ شو منعقد کیاگیا روڈ شو کی قیادت سابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم تلنگانہ کانگریس انتخابی مہم کے نائب چیئرمین و امیدوار حلقہ اسمبلی پالیر کانگریس پارٹی پی سرینواس رڈی نے کی

 

راہول گاندھی کے روڈ شو میں انسانی سروں کا سمندر دیکھا گیا روڈ شو سے اے آئی سی سی کے سابقہ صدر راہول گاندھی نے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر اور بی آر ایس حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ ریاست تلنگانہ کو لوٹ رہے ہیں

 

اور بی آر ایس حکومت کو بدعنوان حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست کو کے سی آر نے 4 لاکھ کروڑ مقروض کردیا اور تلنگانہ کو قرض کے دلدل میں ڈھکیل دیا راہول گاندھی نے کہا کہ میرا رشتہ تلنگانہ سے سیاسی رشتہ نہیں ہے بلک خونی رشتہ ہے آج تلنگانہ ریاست کی عوام بی آر ایس پارٹی کی پالیسیوں کی وجہ سے بدزن ہوچکی راہول گاندھی نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت کے تمام وزراء تلنگانہ کے عوام کا مال لوٹ کر ہزاروں کروڑوں روپئے اپنے تجوریوں میں بھر لیے ہیں تلنگانہ کے تمام وزراء کو بد عنوان قرار دیتے ہوئے کہا کہ کے سی آر نے تمام اسکیمات میں بد عنوانی کی ہے

 

راہول گاندھی نے کہا کہ تلنگانہ کی عوام موڈ بناچکی ہے کہ 30 نومبر کو منعقدہ اسمبلی انتخابات میں چیف منسٹر کے سی آر کو سیاسی منظر سے رخصت کردینگے کانگریس پارٹی کی جانب سے تلنگانہ کے غریب عوام کے لیے 6 ضمانتوں کا جو اعلان کیا گیا ان ضمانتوں پر پورے اثر کے ساتھ صد فیصد عمل کیاجائے گا تلنگانہ عوام کا پیسہ جس طریقے سے لوٹا گیا اس پیسہ کو تلنگانہ کے عوام کے جیب میں کانگریس پارٹی واپس کریں گی

 

کے سی آر کی جانب سے 24 گھنٹے برقی سربراہی کے وعدے کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ آج بھی غریب عوام دیہاتوں میں برقی سے محروم ہے تلنگانہ میں تعلیم یافتہ نوجوان بیروزگاری کا شکار ہے تلنگانہ میں کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد تمام تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا کام کریں گی راہول گاندھی نے منگور کے روڈ شو میں دعویٰ کیا کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ سرکار بنائے گی راہول گاندھی نے اس موقع پر پناپاک اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار پی وینکٹیشورلو کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی

متعلقہ خبریں

Back to top button