انٹر نیشنل

خلاء سے لی گئی ویڈیو میں اندھیرے میں بھی مسجد الحرام روشنیوں سے منور ۔ سعودی خلاباز کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد _ 27 مئی ( اردولیکس ڈیسک) سعودی عرب کی پہلی خاتون خلا باز ریانا برناوی نے خلا  سے مسجد الحرام کے مناظر شیئر کئے ۔ چند دن قبل امریکہ  سے تعلق رکھنے والی کمپنی کی جانب سے سعودی عرب کا مشن آئی ایس ایس کے لیے روانہ کیا گیا جو مجموعی طور پر 4 افراد پر مشتمل ہے۔ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ریانا برناوی کے ساتھ علی القرنی، پیگی وٹسن اور جان شوفنر اس مشن کا حصہ ہیں۔

 

اس مشن کے ساتھ ریسرچر ریانا برناوی خلائی سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون بن گئی ہیں، خانگی  خلائی مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرایک ہفتہ گزارے گا۔ گزشتہ روز مشن کے دوران سعودی خلاباز ریانا برناوی نے خلا سے مسجد الحرام کی ویڈیو شیئر کی ۔ ریانا برناوی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے نیچے زمین پر دکھنے والے اندھیرے میں بظاہر مسجدالحرام روشن دکھائی دے رہی ہے۔

 

سعودی خلاباز ریانا برناوی نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ آج اپنا تجربہ مکمل کرنے کے بعد ہم مکہ مکرمہ کے اوپر سے گزرے جو کافی روشن ہے۔ ویڈیو میں بھی ریانا برناوی کو سنا جاسکتا ہے کہ وہ بول رہی ہیں کہ یہ سب چمک رہا ہے، وہ رہی ہماری مسجدالحرام

متعلقہ خبریں

Back to top button