تلنگانہ

تلنگانہ کے ان 18 اضلاع میں آیندہ تین دنوں کے دوران ہوسکتی ہے بارش _ ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد _ 13 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد کے موسمیات نے تلنگانہ کے 18اضلاع کے لئے ایلوالرٹ جاری کیا ہے۔محکمہ نے آئندہ تین دنوں کے دوران بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔اضلاع عادل آباد، نرمل، نظام آباد، جگتیال، منچریال، کاماریڈی، راجنا سرسلہ اور میدک کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے۔اپنی رپورٹ میں محکمہ نے کہاکہ اسی دن ریاست کے بعض دیگر مقامات پر بھی بارش کاامکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 16مارچ کو نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجناسرسلہ، منچریال، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، میدک، سنگاریڈی، وقارآباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، محبوب آباد، بھدرادری کوتہ گوڑم، نلگنڈہ اور محبوب نگر میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔آئندہ تین دنوں کے دوران اضلاع میں موسمی حالات کے پیش نظر مناسب احتیاط کرنے کا مشورہ دیاگیا ہے۔محکمہ نے گرج وچمک کے ساتھ بارش اور فصلوں کو نقصان کا بھی امکان ظاہر کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button