جنرل نیوز

اوٹکور میں یوم عاشورہ کے جلوس کا پرامن اختتام

اوٹکور : اوٹکور مستقر پر آج یوم عاشورہ کے موقع پر واقع قدیم الاوہ عاشورخانہ بڑے پیر پر ناراٸن پیٹ ضلع ایس پی این۔وینکٹشیورلو، مکتھل رکن اسمبلی جناب چٹم رام موہن ریڈی،کانگریس پارٹی مکتھل انچارج جناب کے۔پرشانت ریڈی کے علاوہ مجلس اتحادالمسلمین ناراٸن پیٹ ضلع جنرل سکریٹری جناب محمد اسماعیل نے عاشورخانہ میں  حاضری دے کر نذرانہ پیش کیا۔اس موقع پر سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی،ناٸب سرپنچ عبادالرحمن،کانگریس قاٸدین میں سینیر قاٸد بشیر احمد صاحب،شنکر،عرفات،مجلس قاٸدین میں مجاہد دیساٸی،شاکر خان کے علاوہ دیگر سیاسی قاٸدین شریک تھے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے وسیع تر انتظامات کٸے گٸے تھے۔اس موقع پر ہندو مسلم عقیدت مندوں کا کافی ہجوم دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button