تلنگانہ

پرجا بھون میں پرجا وانی پروگرام میں اپنے مسائل پیش کرنے سینکڑوں افراد جمع _ بیگم پیٹ سے پنجہ گٹہ تک عوام کی طویل قطاریں

حیدرآباد_ 15 دسمبر ( اردولیکس) پرجا بھون میں پرجاوانی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنے مسائل کو چیف منسٹر ریونت ریڈی سے واقف کروانے کے لئے ریاست بھر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں عوام کی ایک بڑی بھیڑ آج صبح حیدرآباد کے بیگم پیٹ میں جمع ہوئی ۔ لوگ 15 دسمبر کی صبح سے ہی قطار میں کھڑے ہیں۔ بیگم پیٹ کے پرجا بھون سے پنجہ گٹہ چوراہا تک لوگ قطار میں کھڑے ہیں۔ لوگ سڑکوں پر کھڑے ہونے سے ٹریفک جام ہو گئی۔ وہ خود چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ساتھ اپنے مسائل شیئر کرنے اضلاع سے بڑی تعداد میں آئے ہیں ۔ کچھ لوگ جمعرات کہ رات سے انتظار کر رہے ہیں۔ عوامی سماعت صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہو گی۔

ریاست میں کانگریس کی حکومت آنے کے بعد پرگتی بھون کا نام بدل کر پرجا بھون کر دیا گیا۔ سی ایم ریونت نے عوام کے مسائل جاننے کے لیے پہلی بار پرجادربار کا بھی اہتمام کیا۔ لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے۔ ہزاروں لوگ شکایت کرنے آئے۔

 

حکومت نے پرجا دربار کا نام بدل کر پرجاوانی رکھ دیا۔ اس کے علاوہ ہر منگل اور جمعہ کو عوامی سماعت ہوگی۔ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک شکایات لی جائیں گی۔ صرف ان لوگوں کو اجازت ہوگی جو صبح 10 بجے تک لائن میں ہوں گے۔ معذوروں اور خواتین کے لیے الگ الگ قطار کا انتظام کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button