جرائم و حادثات

پب جی گیم نے انجینئرنگ کے طالب علم کی جان لے لی _ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں افسوسناک واقعہ

کریم نگر _ 4 اگست ( اردولیکس) پب جی گیم نے تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں ایک نوجوان کی جان لے لی۔ یہ افسوسناک واقعہ کریم نگر ضلع کے چپہ ڈنڈی منڈل کے رکما پور میں پیش آیا۔  تفصیلات کے مطابق رکماپور گاوں کے  انجیا کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔چھوٹے بیٹے رمیش (19) نے اپنا انٹر مکمل کیا اور واگیشوری انجینئرنگ کالج، تما پور منڈل میں بی ٹیک میں داخلہ لیا۔

 

کلاسز شروع نہ ہونے کی وجہ سے وہ گھر پر ہی رہ رہا تھا جبکہ رمیش تین ماہ سے اپنے سیل فون پر PUBG گیم کھیل رہا تھا ۔ والدین رمیش کو گیم کھیلنے پر ڈانٹ ڈپٹ کرتے تھے جس سے ناراض ہو کر رمیش نے  گاؤں کے مضافات میں سوتو نوتی کنٹہ میں کیڑے مار دوا پی لی۔ گاؤں والوں نے رمیش کو بے ہوش دیکھ کر  گھر والوں کو اس کی اطلاع دی اور گھر والے فوری طور پر رمیش کو اسپتال لے گئے، جہاں رات میں اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button