نیشنل

مودی حکومت کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد بحث کے لئے قبول _ اسپیکر اوم برلا کا اعلان

نئی دہلی _ 26 جولائی ( اردولیکس) لوک سبھا میں اپوزیشن کانگریس اور بی آر کی طرف سے مودی حکومت کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کی نوٹس قبول ہوگئی۔ اس سلسلے میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے تحریک عدم اعتماد کی نوٹس کو قبول کرتے ہوئے اس پر مباحث کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ 50 ارکان کی تائید کے ساتھ پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد قبول کی جاتی ہے

 

اسپیکر اوم برلا نے اس تحریک پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرتے ہوئے مباحث کا وقت دینے کا بھی اعلان کیا ہے

 

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی تحریک کو  شکست ہوگی ۔ کیونکہ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کے ارکان کی تعداد 303 ہے اور کانگریس زیر قیادت اتحاد انڈیا کی تعداد 142 ہے بی آر ایس اور مجلس پارٹی بھی حکومت تحریک کی تائید میں ووٹ دے گی۔ اور وائی ایس جگن موہن ریڈی کی پارٹی تحریک کے خلاف ووٹ دے گی۔ تلگودیشم کے تعلق سے ابھی موقف واضح نہیں ہوا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button