انٹر نیشنل

زلزلے کے ملبے میں خاتون نے دیا بچہ کو جنم _ ماں کی موت نومولود ہاسپٹل منتقل _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 7 فروری ( اردولیکس ڈیسک) ترکی اور شام میں زلزلے کے بعد ہر طرف چیخ و پکار ہے زلزلے کے ملبے تلے ہزاروں نعشیں پھنسی ہوئی ہیں اور ہزاروں افراد اپنی جان بچانے  مدد کے منتظر ہیں بچوں کے آنکھوں کے سامنے ماں باپ اپنی جانیں گنوا رہے ہیں ایسے میں پورے ترکی اور شام میں یہ غم کا ماحول ہے۔

ایک حاملہ خاتون نے زلزلے کے ملبے تلے اپنے بچے کو جنم دیا۔ جس کے بعد ماں جان کی بازی ہار گئی۔ ملبہ ہٹاتے وقت بچے کے رونے کی آواز سنائی دی اور وہاں موجود لوگ چونک گئے۔ ملبہ کو آہستہ آہستہ ہٹایا گیا اور نومولود کو علاج کے لیے ہاسپٹل لے جایا گیا۔ یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود افراد زار و قطار رونے لگے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button