ایجوکیشن

قومی سطح کے لوک رقص اور رول پلے مقابلوں میں تلنگانہ ریاست کو تیسرا انعام ۔ ریاستی انتظامیہ کی ستائش 

حیدرآباد: این سی ای آر ٹی دہلی میں 6تا9 دسمبر 2022  قومی سطح کے لوک رقص اور رول پلے کے مقابلے منعقد کیے گئے جس میں ہندوستان کی ہر ریاست کی نمائندہ ٹیموں نے حصہ لیا جہاں ریاست تلنگانہ کو اپنے بہترین مظاہرے پر قومی سطح کا تیسرا انعام حاصل ہوا ۔

ہر ریاست کی نمائندہ ٹیموں نے اپنی ریاست کی تہذیب و ثقافت کو بہترین انداز میں پیش کیا، ہر ٹیم کو 6 منٹ میں دیے گئے عنوان پر ایک سماجی پیغام کے ساتھ اپنا مظاہرہ پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تھا ، تلنگانہ ریاست کی ٹیم نے فصل اگانے کے مختلف روایتی طریقہ کار اور مراحل ،کسانوں کی محنت کو ایک لوک گیت کے ذریعے پیش کیا جس کو ہر گوشے سے سراہا گیا ۔

 

اس طرح 9ڈسمبر 2022کو NCERT amphitheatre میں ایک رنگارنگ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مہمانان خصوصی کے طور پر این سی ای آر ٹی ڈایریکٹرڈاکٹر دنیش پراساد سکھلانی، جوائنٹ ڈائریکٹر پروفیسر سریدھر شریواستو ،جوائنٹ ڈائریکٹر پروفیسر پرتیوش کمار منڈل نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ہر حصہ میں ،ہر گاؤں ،ہر قریہ میں لوک رقص نظر آتا ہے اور انہوں نے طلبہ کو اپنی جڑوں سے جڑے رہنے کی تلقین کی۔

بعد ازاں پہلا دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کرنے والی ٹیموں کو مہمان خصوصی کے ہاتھوں انعامات عطاء کئے گئے۔اس شاندار کامیابی پرریاستی انتظامیہ کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اور طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔

واضح رہے کہ یہ وفد پروفیسر تحسین سلطانہ میڈم صدر شعبہ نصاب و درسی کتب SCERTتلنگانہ کی ذیر سرپرستی ، جناب ایوب احمد ناصر صاحب کی ذیر نگرانی دہلی بھیجا گیا تھا جس نے قومی سطح پر انعام حاصل کر کے تلنگانہ ریاست کا نام روشن کیا ہے ۔اس وفد میں ایسکارٹ ٹیچرس شاھد علی حسرت ، کے ۔راملو،شوبھا رانی ،سدھا‌رانی شامل تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button