انٹر نیشنل

“السعودیہ ایئر” کا نیا منصوبہ ، جدہ سے مسجد الحرام کے لیے فضائی ٹیکسی

ریاض ۔ کے این واصف

عمرہ زائرین کے لئے ایک اور سہولت، مملکت کی قومی ایر لائن کی جانب سے ایک سہولت بخش پیش کش۔“سعودیہ ایئرلائن” کی جانب سے جلد ہی فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

 

100 الیکٹریک طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کر لیا گیا ہے۔بجلی سے چلنے والے ڈرون کی طرز کے ان طیاروں میں 6 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ طیارے جدہ انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے مسافروں کو براہ راست حرم مکی الشریف لے جائیں گے۔

 

مقامی میڈیا کے مطابق جدہ میں منعقدہ دوسری حج و عمرہ کانفرنس و نمائش میں السعودیہ ایئرلائن کے پولین پر الیکٹریکل طیارے کا ماڈل رکھا گیا ہے۔
السعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونیکیشن انجینئرعبداللہ الشھرانی نے بتایا کہ بجلی سے چلنے والے ان چھوٹے طیاروں میں 4 سے 6 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

 

یہ طیارے 200 کلو میٹر تک ایک بار چارج کرنے پر باسانی سفر کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button