تلنگانہ

تیراکی کے دوران جاں بحق ہونے والے طلبہ کے ارکان خاندان کو فی کس 5 لاکھ روپے ایکس گرشیا دینے حکومت سے واجد حسین کا مطالبہ

حیدرآباد _ حیدرآباد کے عنبر پیٹ اور کاچیگوڑہ کے رہنے والے مدرسہ کے 6 طلبہ بشمول استاد ملکارم تالاب میں تیراکی کے دوران جاں بحق ہو گئے ۔اطلاع کے ملنے پر محمد واجد حسین سابق کارپوریٹر بھولکپور وارڈ نے فوری گاندھی ہسپتال مردہ خانہ پہونچے اور انتقال کرجانے والے افراد خاندان سے ملاقات کی اور اس سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔اور انھیں پرسہ دیا ۔تمام لعشوں کی منتقلی کے بعد محمد واجد حسین سابق کارپوریٹر بھولکپور وارڈ نے انتقال کر گئے جعفر -، اسماعیل – ریحان – ایان -اور سہیل -کے علاوہ مدرس جناب یحییٰ جو بچوں کو بچانے کیلئے کوشش کی لیکن وہ بھی جاں بحق ہوگئے ۔ان تمام کے مکانوں کو پہونچ کر ان کا دیدار کیا اور ان کے افراد خاندان کو پرسہ دیا اور دعا کی ک اللّه پاک مرحومین کی مغفرت فرماے اور ان کے لوحیقین کو صبر جمیل عطاء کرے آمین ۔ان ہونے کہا کہ اس سانحہ سے سارے عنبر پیٹ میں غم کی لہر دوڑ گیئ ۔

محمد واجد حسین سابق کارپوریٹر بھولکپور وارڈ نے حکومت سے مطالبہ کیا کے ان تمام کو فی کس پانچ لاکھ روپے ایکس گرشیا دیں اور مالكارم تالاب کے اطراف ریٹرننگ وال کی تعمیر کروائیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات پیش ہونے نہ پائے  ۔اس موقع پر واجد حسین کے ساتھ  مصطفیٰ علی محمد ، قدیر ، مظہر حسین ، رمضان ، نیاز احمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button