جرائم و حادثات

دہلی _ ممبئی ایکسپریس وے پر بھیانک حادثہ _ 230 کلومیٹر کی رفتار سے رولس رائس کار ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد شعلہ پوش ؛ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ 25 اگست ( اردولیکس ڈیسک) ہریانہ کے نوح ضلع میں خوفناک حادثہ پیش آیا۔ نئی دہلی _ ممبئی ایکسپریس وے پر رولس رائس فینٹم نامی ایک شاندار لیموزین کار  کے پٹرول ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ رول رائس کار کو مبینہ طور پر 230 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جا رہا تھا۔ یہ کار  ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد شعلہ پوش ہوگئی ۔کار کی قیمت 12 کروڑ 40 لاکھ بتائی جاتی ہے جو مکمل راکھ بن گئی۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، تین افراد جن کی شناخت چندی گڑھ کی دیویا اور تسبیر  اور دہلی کے وکاس کے طور پر ہوئی ہے جو رولس رائس کار میں سوار تھے

 

نوح ضلع میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر نگینہ علاقے کے عمری گاؤں کے قریب یہ خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں ایک ڈیزل ٹینکر کو   رولس رائس کار نے  ٹکر مار دی جس کے بعد کار کو آگ لگ گئی ۔ کار سے ٹکرانے کے بعد ٹینکر الٹ گیا۔ حادثے میں ٹینکر ڈرائیور اور کلینر کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ رولس رائس میں بیٹھے تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم پہنچ گئی اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم تب تک کار مکمل طور پر جل چکی تھی۔

 

کار میں سوار زخمیوں کو گروگرام کے میڈانتا میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حادثے کی تفصیلات بتاتے  ہوئے اے ایس آئی اشوک کمار نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

 

این ڈی ٹی وی کے ساتھ بات چیت میں، نریندر، ایس پی نوح نے تصدیق کی کہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، اور اس کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رولس رائس کار میں سوار   وکاس مالو  کبیر گروپ کے مالک ہیں  ایس پی نے مزید بتایا کہ وکاس مالو ایک ممتاز صنعت کار ہے اور کبیر گروپ کے چیئرمین بھی  ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button