March 23, 2019

بریکنگ نیوز – الوک ورما سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدہ سے برطرف

بریکنگ نیوز – الوک ورما سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدہ سے برطرف

نئی دہلی ۔10 جنوری ( اردو لیکس)  مرکزی حکومت نے سی بی آئی ڈائریکٹر الوک ورما کو برطرف کردیا ہے سپریم کورٹ کی جانب سے سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدہ سے بحال ہونے کے بعد گزشتہ روز ہی الوک ورما دوبارہ اس عہدہ کو سنبھال لئے تھے اور آج انھوں نے سی بی آئی کے کئی اعلی عہدیداروں کا تبادلہ بھی کردیا ۔الوک ورما کی جانب سے اعلی عہدیداروں کے خلاف کی گئی کاروائی کے چند گھنٹوں کے اندر ہی سیلکشن کمیٹی نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عہدہ سے برطرف کردیا ۔ہائی پاوور کمیٹی جس میں وزیراعظم نریندرمودی ،سپریم کورٹ کے جج سیکڑی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکھارجن کھڑگے اور دوسرے شامل ہیں ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے الوک ورما کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ۔بتایا گیا ہے کہ ملکارجن کھڑگے نے فیصلہ کی مخالفت کی ۔

Post source : urduleaks news network