تلنگانہ

قائد مجلس اکبر الدین اویسی نے سیکریٹریٹ کی مساجد کے کاموں کا معائنہ کیا

حیدرآباد _ 9 اگست ( اردولیکس) مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی نے آج سیکریٹریٹ میں تعمیر ہونے والے دو مساجد کے کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر عہدیداروں نے قائد مجلس کو مساجد کے کاموں کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ جناب اکبر الدین اویسی نے مسجد کے پورے علاقے کا تفصیلی معائنہ کیا۔

 

واضح رہے کہ سیکریٹریٹ میں تعمیر ہونے والے تینوں مذاہب کے عبادت گاہوں کا  25 اگست کو   ایک ہی دن افتتاح عمل میں لایا جائے گا۔چیف منسٹر چندرشیکھرراو خود تینوں عبادت گاہوں کا افتتاح کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button