January 16, 2019

بریکنگ نیوز۔ سابق سی بی آئی ڈائرکٹرالوک ورما نے دے دیا استعفیٰ

بریکنگ نیوز۔ سابق سی بی آئی ڈائرکٹرالوک ورما نے دے دیا استعفیٰ

نئی دہلی 11 جنوری (اردولیکس) برطرف شدہ سی بی آئی ڈائرکٹرالوک ورما نے موجودہ حالات کے تناظرمیں مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ تازہ فیصلہ کے بعد الوک ورما کافی مایوس تھے اورانھوں نے ایک بیان میں کہا کہ بدعنوانی کے ہائی پروفائل معاملوں کی جانچ کرنے والی اہم ایجنسی ہونے کے ناطے سی بی آئی کی آزادی کو محفوظ رکھنا چاہئے۔ ورما نے کہا میں نے ایجنسی کی سالمیت کو برقراررکھنے کی پوری کوشش کی جبکہ اسے برباد کرنے کی کوشش کی جا رہی۔ بعد ازاں جمعہ کو انھوں نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے سی بی آئی ڈائریکٹر الوک ورما کو برطرف کردیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدہ سے بحال ہونے کے بعد گزشتہ روز ہی الوک ورما دوبارہ اس عہدہ پر فائز ہوگئے تھے اور انھوں نے سی بی آئی کے کئی اعلی عہدیداروں کا تبادلہ بھی کردیا تھا۔ الوک ورما کی جانب سے اعلی عہدیداروں کے خلاف کی گئی کاروائی کے چند گھنٹوں کے اندر ہی سیلکشن کمیٹی نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عہدہ سے برطرف کردیا ۔ ہائی پاوور کمیٹی جس میں وزیراعظم نریندرمودی ،سپریم کورٹ کے جج سیکڑی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکھارجن کھڑگے اور دوسرے شامل ہیں ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے الوک ورما کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ۔بتایا گیا ہے کہ ملکارجن کھڑگے نے فیصلہ کی مخالفت کی تھی۔

Post source : Urduleaks news network