June 17, 2019

بی جے پی سے مقابلے کیلیے اترپردیش میں سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کا اتحاد

بی جے پی سے مقابلے کیلیے اترپردیش میں سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کا اتحاد

نیی دہلی 12 جنوری( اردولیکس)سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے مرکز میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے آئندہ لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ مل کر لڑنے کا اعلان کیا ۔ آج پریس کانفرنس میں بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی اور ایس پی کے صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت کی پالیسیوں اور طریقہ کار کو ملک کے مفاد کے خلاف قرار دیتے ہوئے لوک سبھا انتخابات میں ایک ساتھ حصہ لینے کا اعلان کیا۔ اتر پردیش کی 80 لوک سبھا سیٹوں میں ایس پی اور بی ایس پی 38-38 سیٹوں پر انتخاب لڑیں گے جبکہ دو نشستیں اتحادیوں کے لیے چھوڑی گئی ہیں۔ دونوں ہی پارٹیاں امیٹھی اور رائے بریلی میں اپنے امیدوار نہیں کریں گی۔ ان دو حلقوں سے راہول گاندھی اور سونیا گاندھی مقابلہ کرتے ہیں۔

 

Post source : Urduleaks news network