June 17, 2019

تلنگانہ کے 13 ہزار خواہشمندوں میں حج کے لئے 3685 عازمین کا انتخاب

تلنگانہ کے 13 ہزار خواہشمندوں میں حج کے لئے 3685 عازمین کا انتخاب

حیدرآباد ۔12 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ کے عازمین حج کی قرعہ اندازی کے 3685 افراد کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔حج کمیٹی کے دفتر حج ھاوز میں اسپیشل آفیسر پروفیسر ایس اے شکور نے بٹن دبا کر عازمین کے قرعہ اندازی کے عمل کو انجام دیا ۔تلنگانہ حج کمیٹی کے اسپیشل آفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ ریاست کیلئے حج 2019 میں مجموعی طور پر 4169 عازمین حج کا کوٹہ منظور ہوا ہے جن میں 484 عازمین کا انتخاب 70 سال عمر رکھنے کے باعث ہوگیا ہے باقی 3685 عازمین کے انتخاب کے لئے قرعہ اندازی کی  گی ۔اس مرتبہ حج کے لئے 13368 درخواستیں موصول ہوئی ہیں .

 

Post source : urduleaks news network