تلنگانہ

میدک قدیر واقعہ ۔ پوسٹ مارٹم اور تحقیقاتی رپورٹ کے ساتھ رجوع ہونے قومی اقلیتی کمیشن کی ضلع ایس پی کو ہدایت

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع میدک میں پیش آئے واقعہ کے تعلق سے قومی اقلیتی کمیشن نے 27 فروری کو میدک کا دورہ کیا اور قدیر کے ارکان خاندان سے ملاقات کی، قومی اقلیتی کمیشن کی رکن شہزادی بیگم نے پولیس عہدیداروں کی جانب سے مناسب دستاویزات کے بغیر آنے پر انھیں قومی اقلیتی کمیشن کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔ کل دہلی میں قومی اقلیتی کمیشن کے سامنے پیش ہونے والے ڈی ایس پی نے کمیشن کے سامنے مناسب دستاویزات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش نہیں کی جس پر قومی اقلیتی کمیشن نے ضلع کے ایس پی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقاتی رپورٹ کے ساتھ رجوع ہونے کی ہدایت دی۔ واضح رہے کہ پولیس ملازمین کی مبینہ زدوکوبی کے نتیجے میں قدیر کا انتقال ہوگیا تھا۔ اس معاملے میں بعض ملازمین پولیس کے خلاف کاروائی بھی کی جاچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button