حیدرآباد کے پرانے شہر سے ماں بچے لاپتہ
حیدرآباد:حیدرآباد کے پرانے شہر سے ایک خاتون اپنے دونوں کمسن بچوں کے ساتھ لاپتہ ہوگئیں۔ محمد شبیر الدین جو ہاشم آباد، چندرائین گٹہ رہنے والے ہیں نے اپنی بیوی اور بچوں کی گمشدگی کی شکایت چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن میں درج کروائی۔ انھوں نے شکایت میں کہا کہ تین سال قبل انکیشادی مہ جبین نامی خاتون سے ہوئی اور انہیں دو بچے ایکلڑکا اور ایک لڑکی ہیں۔لڑکے کا نامحساناور لڑکی کا انعم فاطمہ بتایا گیا ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ کل انکا اپنی بیوی سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا۔جسکے بعد وہ کامپرچلےگئے۔ کچھ دیر بعد انھیں فون آیا اور بتایا گیا کہ انکی بیوی بچوں کے ساتھ اپنے ماں باپ کے گھر بیگم بازار چلیگیی۔شوہر نے جب سسرالی رشتے داروں کو فون کیا تو پتہ چلا کہ وہ ان کے گھر نہیں پہنچے۔ شکایت کنندہ کی بیوی کا فون بھی بند تھا۔کافی تلاش کے بعد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔ پولیس نے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ وہ خاتون اور بچوں کے نظر آنے پر چندائن گٹہ پولیس اسٹیشن یا پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دیں۔