جنرل نیوز

این کے ایم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے عظیم الشان پیمانے پر یوم تاسیس و تہنیتی تقریب کا انعقاد

نظام آباد 2/اکتوبر (محمد یوسف الدین خان /اردو لیکس) این ایم کے ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کے زیراہتمام تین سالہ یوم تاسیس و تہنیتی تقریب مسعود احمد اعجاز صدر سوسائٹی کی زیر صدارت غوٹیہ گیسٹ ہاوز آٹو نگر نظام آباد پر ‌بعد نماز ظہر عظیم الشان پیمانے پر انعقاد عمل لایا گیا جلسہ کی ‌کاروائی محمد وصی الدین ایڈوکیٹ نامپلی کریمنل کورٹ حیدرآباد نے اپنے منفرد لب ولہجہ میں بحسن وخوبی منتخب شعر و سخن کے ساتھ چلائی

 

خلیل الرحمن این آر آئی کی تلاوت قرآن سے آغاز ہوا ، معین الدین اقبال نے نعت شریف ‌کا نذرانہ پیش کیا محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ و سکریٹری این ایم کے ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور خطبہ استقبالیہ پڑھا شیخ فاروق احمد صدر مدرس ماڈرن اپرائمری اسکول ، ایم اے ستار اے ایس آئی جانکم پیٹ، محمد معین الدین اقبال پوسٹل ڈپارٹمنٹ ، محمد فضل اللہ خان صدر مدرس اپر پرائمری اسکول ستیش نگر نظام آباد نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے طالب علمی کے دور کی یادوں کا تازہ کیا اور این کے ایم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کو مزید فعال و کارکرد بنانے کے لئے اور اس کے قیام کے اغراض ومقاصد کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کا تیقن دیا

 

مسعود احمد اعجاز نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ گزشتہ تین سال قبل نوبل اپر پرائمری اسکول ، ماڈرن اپر پرائمری اسکول ، و خلیل واڑی ہائی اسکول میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کرنے والے ( 45)سال قبل کے ساتھیوں کو ایک جگہ جمع کرتے ہوئے ‌این ایم کے ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کا تین سال قبل قیام عمل لایا گیا تاکہ اپنے ساتھیوں مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کے علاوہ دیگر تعلیمی ، سماجی ‌معاشی، وفلاحی ‌کاموں کو فروغ دیا جاسکیں اس کے ساتھ اپنے بقید حیات اساتذہ کا ادب واحترام کرتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دوسرے یوم تاسیس کے موقع پر اساتذہ کرام کو زبردست تہنت بیش کی گئی مسعود احمد اعجاز نے کہا کہ این ایم کے ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے ساتھیوں کے بشمول ملت اسلامیہ کے لئے مختلف فلاحی سماجی خدمات کو وسیع پیمانہ پر انجام دیا جاۓ گآ اس موقع پر سوسائٹی کی جانب سے مسعود احمد اعجاز کو ضلع کانگریس کمیٹی کا پارٹی ترجمان مقرر کئے جانے پر ، محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس نظام آباد/اردو لیکس کو خادمین امت ناندیڑ کی جانب سے "مثالی صحافی آفتاب صحافت ایوارڈ” ملنے کی مسرت میں ، محمد معین الدین اقبال کو پوسٹل ڈپارٹمنٹ اور ، محمد شاہد علی محکمہ آبپاشی میں نمایاں خدمات و خورشید علی قریشی کو صحت کے شعبے اور عمرہ کی سعادت پر این ایم کے ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے شاعر مشرق علامہ اقبال ایکسلنس ایوارڈ سے نوازا گیا

 

اس موقع پر صاحب تہنت احباب کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے انہیں زبردست تہنت بیش کی گئی سید سجاد علی نے رفت انگیز دعا فرمائی اس پرمسرت تقریب میں شرکت کرنے والے قابل ذکر سوسائٹی سے وابستہ اراکین میں شیخ ممتاز علی ، سید فاروق احمد ، سیدجمیل احمد این آر آئی ، محمد منیر الدین ار ٹی اے کنسلٹنٹ ، ایم اے قدیر آئل ڈیلر، یعقوب الرحمن عرف اقبال گلوکار ، محمد حنیف ، اعجاز خان واٹر سروسنگ، محمد عبد الخالق، عقیل الرحمن، عبد النعیم بزنسمن کے علاوہ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے معززین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی بعد ازاں شرکاء کے لئے پر تکلف ظہرانہ دیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button