مضامین

نعت نبیﷺ

حسرت ہے کہ سنسار سے جب جانا مرا ہو
اے ربِ جہاں بر سرِ لب صلی علٰی  ہو
آ ہی نہیں سکتا اسے مایوسی کا  رونا
وہ جس کو میسر درِ محبوبِ خدا ہو
میں طیبہ و بغداد و نجف دیکھوں نہ جب تک
تب تک اے خدا مہرباں مجھ پے نہ قضا ہو
جب بھی پڑے غم تو مجھے محسوس ہو ایسا
سینے پہ تسلی کو ترا ہاتھ دھرا ہو
بس آپ فقط مجھ سے نہ ناراض ہوں آقا
کچھ غم نہیں جو سارا زمانہ یہ خفا ہو
اے مولا مرے بخت کو دے دے یہ سعادت
ہر ایک قضا زیست کی طیبہ میں ادا ہو
جیسے اے خدا تو نے ہے اجمیر دکھایا
ایسے ہی مدینے کی زیارت بھی عطا ہو
دنیاوی مشاہیر کی باتوں کے بجائے
آ تذکرہء صاحبِ لولاکَ لما ہو
     ذکی طارق بارہ بنکوی
    سعادت گنج،بارہ بنکی،یوپی

متعلقہ خبریں

Back to top button