نیشنل

سماج وادی پارٹی کا قلعہ منہدم _ اعظم خان کے بیٹے عبداللہ کے حلقہ سے بی جے پی کی حلیف جماعت کے امیدوار شفیق احمد انصاری کامیاب

لکھنو _ 13 مئی ( اردولیکس) سماج وادی پارٹی کے مضبوط گڑھ رام پور کے سوار اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے۔ یہاں سے بی جے پی کی حلیف جماعت اپنا دل کے امیدوار شفیق احمد انصاری نے سوار اسمبلی کے ضمنی انتخاب کو  جیت لیا ہے۔ 24 ویں اور آخری راؤنڈ کے بعد اپنا دل کے امیدوار شفیق احمد انصاری 10 ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہوگئے ۔ دوسری طرف ایس پی کی امی انورادھا چوہان دوسرے نمبر پر رہیں۔ اپنا دل کے امیدوار کو 67434 ووٹ ملے جبکہ ایس پی امیدوار انورادھا چوہان کو 57710 ووٹ ملے۔

رام پور کا شمار سماج وادی پارٹی کے مضبوط قلعوں میں بھی ہوتا ہے۔ اس بار رام پور میں سہ رخی مقابلے پر غور کیا جا رہا تھا۔ ایس پی کے ساتھ ساتھ پیس پارٹی کو بھی اچھے ووٹ ملے ہیں پیس پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر نازیہ صدیقی نے 4600 ووٹ لئے ۔ تاہم اصل مقابلہ ایس پی اور بی جے پی اتحاد کے درمیان تھا۔

 

اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم نے 2022 کے اسمبلی انتخابات میں سوار سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ عبداللہ اعظم کو 126162 ووٹ ملے۔ حیدر علی خان عرف حمزہ میاں اپنا دل ایس سے امیدوار تھے۔ انہیں 65059 ووٹ ملے۔ سوار سیٹ ایس پی کے سینئر لیڈر اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو ایک کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد ان کی رکنیت منسوخ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button