دو بچوں کی ماں سے محبت۔ عاشق کا سر مونڈھ کر چپلوں کا ہار پہنا کر پلایا گیا پیشاب۔ ویڈیو وائرل
حیدرآباد۔ دو بچوں کی ماں کے ساتھ محبت کرنے اور اسے لے کر بھاگ جانے والے نوجوان کو پکڑ کر اس کا سر مونڈھ دیا گیا اور چپل کا ہار پہنا کر پیشاب پلایا گیا۔
یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک مقامی نوجوان کو ایک شادی شدہ خاتون سے محبت ہو گئی جو دو بچوں کی ماں بتائی گئی ہے۔ خاتون اور نوجوان گھر سے فرار ہوکر راجستھان چلے گئے تھے۔ خاتون کے سسرال والوں نے ان دونوں کو ڈھونڈ نکالا اور راجستھان سے پکڑ کر آبائی مقام منتقل کیا گیا۔
مقامی افراد نے برہمی کے عالم میں نوجوان کو کھمبے سے باندھ دیا اسے جوتے اور چپلوں کا ہار پہنایا گیا، اس کا سر مونڈھ دیا گیا آدھی مونچھ نکال دی گئی اور اسے زبردستی پیشاب پلایا گیا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔
پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حرکت میں آتے ہوئے اس سلسلے میں کیس درج کر لیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔
Man forced to drink urine after eloping with a married woman.
A man was allegedly beaten up, forced to drink urine and wear a garland of shoes after he eloped with a married woman in #MadhyaPradesh's #Ujjain district, prompting the police to initiate action into the incident. pic.twitter.com/NSBdwe2hSm
— Hyderabad Netizens News (@HYDNetizensNews) March 20, 2024