تلنگانہ

تلنگانہ میں فائنل ووٹر لسٹ جاری _ 22 لاکھ ووٹرس کے نام حذف

حیدرآباد _ 5 اکتوبر ( اردولیکس) الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے ووٹرس کی فائنل لسٹ  جاری کر دی ہے۔ ریاست بھر میں 17 لاکھ نئے ووٹر کو شامل کیا گیا ہے کل 22,02,168 ووٹوں کو حذف کیا گیا ۔ منسوخ شدہ ووٹوں کے بعد تلنگانہ میں فی الحال 3,17,17,389 ووٹرس ہیں۔

 

کل ووٹروں میں سے، زنخوں کی تعداد 2,557 ہے۔ فہرست میں 15,338 سروس ووٹرس اور 2,780 اوورسیز ووٹرزس بھی شامل ہیں ۔ ووٹر لسٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 3.17 کروڑ سے زیادہ ووٹروں میں سے 1,58,43,339 خواتین ووٹرس اور 1,58,71,493 مرد ووٹرس ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button